بولیویا کے سائنسدان اپنی نسل کے آخری مینڈک ’’رومیو‘ کی جولیٹ‘‘ تلاش کرنے میں سرگرداں
واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام)لاطینی امریکی ملک بولیویا میں ناپید ہونے والے جانداروں کا تحفظ کرنے والے ایک بے اولاد مینڈک کے جوڑے کی تلاش میں ہیں۔انہیں تشویش ہے کہ یہ مینڈک کہیں اپنی نسل کا آخری مینڈک نہ ہو۔رومیو نامی مینڈک کی عمر دس سال ہے اور یہ ’’سیونکس‘‘ نسل کا پانی میں رہنے والا جاندار ہے جو گزشتہ نو سال سے اپنی مادہ کو آواز دے رہا ہے۔ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ نے اس کی مادہ کی تلاش کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے ساتھ اس کا ایک پروفائل بنایا ہے جس میں لکھا ہے ’’اپنی جولیٹ کی تلاش میں۔‘‘سائنس دان اب اس کی مادہ کی تلاش میں ندیاں اور جھرنے کھنگال رہے ہیں ۔