15 فروری کو میاں شہباز شریف کا بورے والا میں تاریخی استقبال کرینگے: عامر سلیم ‘ جعفر حسین

11 فروری 2018

میلسی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں ملک عامر سلیم ممرا اور چوہدری جعفر حسین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 15 فروری کو وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا بوریوالہ میں تاریخی استقبال کریں گے وزیر اعلیٰ ضلع وہاڑی کیلئے میگا پروجیکٹس کا اعلان کریں گے جس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے تحصیل میلسی میں ایم این اے سعید احمد خان منیس نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں اور میلسی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سے مزید منصوبوں کا اعلان کرائیں گے وزیر اعلیٰ کے دورہ سے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ضلع بھر میں کلین سویپ کریگی ۔