جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے گئے
خانیوال ،وہاڑی ،مظفرگڑھ (نمائندوں سے )جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے خانیوال ، وہاڑی مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز نے پولی ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع خانیوال میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیاہے جو کہ چودہ فروری تک جاری رہے گی ۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی آغا ظہیر عباس ، اے ڈی سی فنانس فیصل شہزاد ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار اقبال ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ارشدسمیت ڈاکٹرز محکمہ صحت کے افسران اور بچوں کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ انسداد پولیو مہم میں کوئی بھی پانچ سال تک کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انکاری بچوں کے والدین کو مقامی معززین کی مدد سے سمجھائیں اور انکاری بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ہر صورت میں پلائیں ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم میں 5 سال تک کی عمر کے 5لاکھ19ہزار 47711 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے لئے 100مانیٹرنگ آفیسرز، سی ایم اوز اور 230ایریا انچارجز کی نگرانی میں محکمہ صحت کی 1236ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 1050موبائل ٹیمیں ، 116فکسڈ ٹیمیں اور 48ٹرانزٹ ٹیمیں شال ہیں وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صحت منداور تند رست رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کےلئے ہمیں تمام احتیا طی تد ابیر کر نا ہو گی ۔ ہمیں اپنے بچوں کو مختلف بیما ریو ں سے بچا¶ کےلئے بر وقت حفا ظتی اقدامات کر نے چا ہےے جس طر ح پو لیو سے بچا¶ کےلئے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلا نا انتہائی ضر وری ہے اس حو الے سے والد ین کو مکمل تعاون کر نا چا ہیے انہوں ان خیا لا ت کا اظہار ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال وہاڑی میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کی ابتدائی تقر یب سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گر مانی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جا وید خالد، ڈاکٹر محمد عابد، ڈبلیو ایچ او کے نما ئندے احمد فراز اور محمد اظہر بٹ ،ذوالفقار علی بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس موقع پر بچوں کو پو لیو سے بچا¶ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گرمانی نے بتا یا کہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 5لاکھ44ہزار178بچوں کو قطرے پلا نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے جس کےلئے 1309ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کےلئے ہم پر عزم ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی پاکستان کو پولیو فری ملک بنا دیا جائے گا، یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد سیف انو ر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں پولیو سے بچاﺅ کی ماہانہ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ یہ شہر ی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیں ، انہوں نے کہا کہ 100فی صد نتائج کے حصول کےلئے عوام میں بھی اس کا شعور اور آگاہی بیدار کی جائے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایاکہ اس تین روزہ مہم کے دوران ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 8لاکھ41ہزار83بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مہر محمد اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری، ڈاکٹر کاظم خان، ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈاکٹر محمد عادل، محمد ارشد، ڈاکٹر محبوب الحق، ڈاکٹر ہاشمی اورعدنان لغاری بھی موجود تھے۔
پولیو مہم آغاز