عدلیہ کے وقار اور غیر جانبداری پر رکیک حملے کئے جا رہے ہیں: فیاض وڑائچ

11 فروری 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چودھری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ آج کھلم کھلا ریاستی اداروں کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عدلیہ کے وقار اور غیر جانبداری پر رکیک حملے کئے جا رہے ہیں مگر قوم اپنی غیور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ نااہل اور کرپٹ سابق وزیراعظم کا ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کا مذموم منصوبہ ناکام ہو گا۔ اسی عدلیہ کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے معصوم شہداءاور زخمیوں کو انصاف میسر آئے گا اور ماڈل ٹا¶ن کے قاتل جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے جن کا انجام پھانسی کا پھندا ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ قوم کو چوروں اور کرپٹ مافیا سے نجات دلائے جبکہ ماڈل ٹا¶ن میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کےخلاف بھی سوموٹو ایکشن لے کر ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں۔
فیاض وڑائچ