چیف جسٹس راوی کی طرح دریائے چنا ب میں بھی گندا پانی‘ گندگی آنے کا نوٹس لیں

11 فروری 2018

مظفر گڑھ (نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 178 میاں محمد حسین منا شیخ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے لاہور کے دریا راوی میں گندگی ‘ گندہ پانی اور دیگر آلائشیں ڈالنے کا ازخود نوٹس ینے کا زبردست خیرمقدم جسٹس ثاقب نثار کی فراست کو سلام پیش کیا ہے اور مظفر گڑھ کے عوام کی جانب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال جو کہ دریائے راوی کے ساتھ ہے یہی مظفر گڑھ کے دریائے چناب کے ساتھ بھی ہے دریائے راوی کا گندا پانی اور دیگر گندگی مظفر گڑھ تک آرہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مظفر گڑھ کے لوگوں کو بھی لاہور کے عوام کی طرح سمجھتے ہوئے اس کا بھی ازخود نوٹس لیا جائے اور متعلقہ اداروں کو بھی تنبیہہ کی جائے کہ فوری طور پر یہ سلسلہ بند کیا جائے مظفر گڑھ کے لوگوں کو بھی لاہور کے لوگوں کی طرح ہی انسان سمجھا جائے میاں محمد حسین منا شیخ نے کہا کہ مقامی آبادی کے لوگ اس گندے پانی کی وجہ سے جلدی کینسر و ر دیگر مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں مظفر گڑھ کے غریب اور مجبور لوگوں کے لئے بھی ازخود نوٹس لینا ضروری ہے میاں ثاقب نثار فوراً ازخود نوٹس لیکر تھرمل پاور سٹیشن کا آلودہ کیمیکل ملا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کا نوٹس لیں۔
میاں محمد حسین منا شیخ