بلو چستان میںامن و امان کی صورتحا ل پہلے سے بہتر ہے، عبد القدوس بزنجو

11 فروری 2018

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس کے اپ گریڈیشن کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ محکمہ پولیس کو مضبوط نہیں کریں گے تو اس کا فائدہ دشمن کو ہو گا وسائل کم ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کو مضبوط بنانا ہو گا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بھی خطاب کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پولیس اور دیگر فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کے قربانیوں کے بدولت آج صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے علا وہ ازیںصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس دربار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم ان افسران واہلکاروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے خون دے کر صوبے اور عوام کی حفاظت کی جو شہید ہوئے ان کے بچے بھی پولیس میں شامل ہو کر ملک اور صوبے کی حفاطت کر رہے ہیں ملک کے حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

وزیر اعلیٰ بلو چستان