عبوری حکومت بننے تک این اے170 کا ہر گھر‘ بستی‘ بجلی سے روشن ہو گی: آصف سعید منیس

11 فروری 2018

چوک میتلا(نامہ نگار) عبوری حکو مت بننے تک این اے170اور پی پی238کا ہر گھر اوربستی بجلی سے روشن ہوگی ہماری مقصد سیاست صرف عوام کی خد مت کر نا ہے آج کے جدید دور میںہر گھر میں بجلی جیسی سہولت کا موجود ہو نا ضروری ہے اب تک منیس گروپ نے 450سے زائد بستیوں میں بجلی کی فراہمی مکمل کرلی گئی ہے اور سینکڑوں بستیوں میں فراہمی کے انتظامات مکمل ہیں جن کا افتتاح وقتاََفوقتاََ کیاجارہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک پنجاب آصف سعید خان منیس یونین کونسل نمبر72موضع ساندہ میں عبدالغفار خان پاندہ کی بستی میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کر نے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ بجلی کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی تیزی کے ساتھ کام کروایا جارہا ہے اپنے حلقہ کی عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے۔حاجی عبدالغفار خان پاندہ، یونس خان پاندہ ، محمدیوسف خان پاندہ ،حاجی اقبال خان منیس ، ملک ریاض مسوان ،بلال خان منیس ،محمد اظہر خان پاندہ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ،اللہ بخش پاندہ، کاشف خان پاندہ ، اقبال خان پاندہ ،ماسٹر ایوب ، حافظ یعقوب ، غلام حسین ، محمد رفیق نمبردار ، محمد سجاد ، محمد طارق ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
آصف سعید منیس