470 انکاؤنٹر کرنیوالے راؤ انوار کیخلاف بلاول کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا: ترجمان خیبر پی کے

11 فروری 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) سندھ میں ایک افسر 470 انکاؤنٹرز میں ملوث ہے لیکن راؤ انوار کے جرائم پر بلاول کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا۔ یہ بات ترجمان خیبر پی کے نے بلاول کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کس منہ سے خیبر پی کے پولیس کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ بلاول اور ان کے پاپا نے سندھ میں جو غدر مچا رکھا ہے اس کے دن پورے ہو چکے ہیں۔