احتساب عدالت: فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، نجی فارمیسی مالکان مضاربہ سکینڈل کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد (آن لائن) نیب نے نجی فارمیسی میڈیکل مالکان، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مضاربہ سکینڈل میں ریفرنس دائر کر دیے، احتساب عدالت، نیب نے نجی فارمیسی کمپنی مالکان کیخلاف ریفرنس جمع کرا دیا، ریفرنس کے مطابق میڈیسن کے کاروبار میں جھانسہ دے کر لوگوں سے 4 کروڑ ہتھیائے، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سی این ڈبلیو، مہمند ایجنسی کیخلاف بھی ریفرنس جمع کرا دیا، 18 ملزمان نے مہمند ایجنسی میں روڈ کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کی، 8 کلومیٹر کی سڑک میں 112 ملین روپے ہتھیائے، نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں بھی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا، الحمرا بلڈرز مردان نے غیر قانونی طریقے سے 8 کروڑ 21 لاکھ ہتھیائے۔