ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی 3 کروڑ 83 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

11 فروری 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 12 فروری سے شروع ہو گی۔ پولیو کنٹرول پروگرام ذرائع کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم 19 فروری سے شروع ہوگی۔ پروگرام کے تحت تین کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ پنجاب میں ایک کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار، سندھ میں 87 لاکھ، خیبر پی کے میں 57 لاکھ، بلوچستان میں 24 لاکھ 60 ہزار، فاٹا میں دس لاکھ تین ہزار، آزاد کشمیر میں سات لاکھ 40 ہزار، گلگت پاکستان میں 2 لاکھ 37 ہزار، اسلام آباد میں تین لاکھ 13 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی۔ 2 لاکھ 60 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی میں پولیو مہم 19 فروری کو شروع ہو گی۔ لودھراں میں ضمنی الیکشن کے باعث انسداد پولیو مہم 14 فروری کو شروع ہو گی۔