ملک کرکٹ سیریز‘ مسلم جمخانہ نے کمبائنڈ ینگسٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی‘ تیمور کی سنچری
ملتان (سپورٹس رپورٹر) چوتھی ملک کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں مسلم جمخانہ کلب نے کمبائنڈ ینگسٹر کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کمبائنڈ ینگسٹر نے 227 رنز بنائے۔ صدیق‘ عاقب اور اویس نے 54, 54 رنز بنائے۔ عبداﷲ چاند اور وقار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ مسلم جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں پر مکمل کر لیا۔ تیمور خان 106‘ عبداﷲ چاند 51 اور وقار نے 43 رنزبنائے۔ احمد اور طلحہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تیمور خان مین آف دی میچ قرار پائے۔