ایشیاءگھی ملز نے عبدالرشید بلا و عبدالقادر فٹبال ٹرافی جیت لی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) آل پنجاب عبدالرشید بلا و عبدالقادر ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایشیاءگھی ملز فٹبال کلب بہاولپور نے قریشی فٹبال کلب ملتان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ قاسم باغ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے کھیل کے 25 ویں منٹ پر صدام اور 68 ویں منٹ پر اعجاز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جو کہ آخر تک برقرار رہی۔ ریفری پینل میں اسد خان‘ عدنان حیدر ‘ابراہیم انصاری شامل تھے۔ مہمان خصوصی میاں جاوید قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غلام دستگیر‘ منور قریشی‘ سعید قریشی‘ شفقت رحمن و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔