سینیٹ ٹکٹ دینے کا اختیار انتخابی ایکٹ، قوانین پارٹی آئین کو دیکھا جائے گا: الیکشنکمیشن

11 فروری 2018

کراچی (این این آئی) ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے کہا ہے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ جمع کرنے کے سلسلے میں متعلقہ پارٹی کے آئین سمیت تین چیزوں کو دیکھا جائے گا ، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا اس معاملے پر الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن قوانین 2017 اور پارٹی کے آئین کو دیکھا جائیگا، جب ان سے سوال کیا گیا کیا لازمی نہیں پارٹی سربراہ ہی ٹکٹ دے نو انہوں نے کہا ریٹرننگ افسر مطمئن نہ ہو تو معاملہ دوسرے فورم پر لے جایا جاتا ہے جہاں ایسے معاملے کو حل کیا جائیگا۔

ترجمان الیکشن کمشن