آل ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ انور شہید کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

11 فروری 2018

خانیوال (نمائندہ خصوصی )آل ڈسٹرکٹ خانیوال انور شہید میموریل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ چوتھا کوارٹر فائنل میچ میں انور شہید کرکٹ کلب خانیوال نے سٹی سٹار کرکٹ کلب خانیوال کو7وکٹوں سے ہرااپنے سیمی فائنل میں پہنچ گئی سٹی سٹار کرکٹ کلب خانیوال نے مقرر30اوورز میں197رنز بنائے ،رامیش 71،عامر 25،خرم نے 20رنز بنائے انور شہید کرکٹ کلب خانیوال کی جانب سے صدیق 3‘شاہد نے 1‘مظہر اوراشفاق نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ انور شہید کرکٹ کلب خانیوال نے 3وکٹوں کے نقصان پر سکور پوراکرلیا۔ عمران 65‘ناصر 51،مون عمران نے40رنز بنائے سٹی سٹار کرکٹ کلب خانیوال کے خرم نے 2وکٹیں حاصل کی ۔