چیمپئنز ٹرافی2021، بھارت سے میزبانی چھن جانے کا امکان
دبئی (این این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ 2021 میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت سے چھین کر اس جیسے ٹائم زون والے ملک کو دی جاسکتی ہے اور اس طرح بھارت 2021 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی بورڈ بھارتی حکومت کی ٹیکس اسکیم سے متاثر ہے جس کے باعث بہت زیادہ منافع بھارتی حکومت کی جیب میں چلا جائےگا۔اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں نے آئی سی سی کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹ کےلئے گورنمنٹ اپنے قانون میں تبدیلی کرے تاہم اگر حکومت نہ مانی تو یہ مقابلے کسی اور ملک منتقل ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان اس سال شیڈول سیریز کی میزبانی بھارت کرے گاجبکہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی افغانستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز جون میں ہونی ہے۔