شیفیلڈ شیلڈ: ویسٹرن آسٹریلیا نے نیو ساﺅتھ ویلز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

11 فروری 2018

ملتان (سپورٹس ڈیسک) 4 روزہ شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا نے نیو ساﺅتھ ویلز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں نیو ساﺅتھ ویلز نے پہلی اننگز میں 204 سکور کیا جواب میں ویسٹرن آسٹریلیا نے 215 رنز بنائے۔ نیو ساﺅتھ ویلز دوسری اننگز میں 179 پر آﺅٹ ہو گئی۔ ویسٹرن آسٹریلیا نے کھیل کے آخری روز 169 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ شان مارش نے 39 رنز بنائے۔ سائمن میکن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔