شاہد آفریدی نے ترنگے کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتیوں کے دل جیت لیے

11 فروری 2018

ملتان(سپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی شائقین کا دل رکھتے ہوئے ترنگے کو عزت دے کر ثابت کردیا کہ وہ ناصرف اچھے کھلاڑی ہیں بلکہ بہترین شخص بھی ہیں۔ایک طرف پاک بھارت سیاسی محاذ پر کشیدگی کے باعث سرحد پر گولیاں چل رہی ہیں تو دوسری طرف سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ کا میلہ جاری ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اگرچہ شاہد آفریدی کی ٹیم رائلز نے وریندر سہواگ کی ٹیم ڈائمنڈز کو ٹی ٹوئنٹی میں دو صفر سے شکست دے دی ہے لیکن انہوں نے وہاں ایسا کارنامہ انجام دیا جس کے بعد پورا بھارت آفریدی کا دیوانہ ہوگیا۔
سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد شائقین کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھارت کے قومی پرچم (ترنگے) کے ساتھ تصاویر اور وڈیو بنوا کر تمام بھارتیوں کے دل جیت لیے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے آفریدی کی ایک بھارتی مداح ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اتنی زیادہ پرجوش ہوگئی تھی کہ پرچم کھولنا ہی بھول گئی جس پر شاہد ا?فریدی نے اس خاتون سے کہا یہ جھنڈا سیدھا کرو جس کے بعد انہوں نے خاتون کے ساتھ تصویر بنوائی۔اسی موقع پر انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے اپنے پاکستانی مداح کے ساتھ بھی تصویر بنوائی۔شاہد آفریدی کے اس عمل نے پورے بھارت کو اپنا دیوانہ بنالیا جس کے بعد بھارتی میڈیا بھی شاہد آفریدی کے گن گانے لگا۔ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین آفریدی کے اس عمل کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ انورادھا نامی صارف نے شاہد آفریدی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ”لالہٰ آپ بہترین ہیں“۔منجیت نامی صارف نے لکھا ا?پ بھارت سے محبت کرتے ہیں یہ جان کر ہم بہت خوش ہیں۔پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی شاہد آفریدی کو بے حد سراہاجارہا ہے، پرنسس بنی عماد نامی خاتون نے شاہد آفریدی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا لالہٰ ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں، پاکستان کو آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔