سہ ملکی سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

11 فروری 2018

ملتان (سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں کین رچرڈسن کی شاندار باﺅنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر 2 پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔ میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں انگلینڈ ن مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ جوزبٹلر 46، سیم بلنگز 29 اور جیمز ونس نے 21 سکور کیا۔ آسٹریلیا کے کین رچرڈسن 3 بلی سٹینلیک 2 اور اینڈریا ٹائے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے 33 گیندیں قبل ہدف حاصل کر لیا۔ گلین میکسویل 39 اور کرسن لیون نے 31 رنز بنائے۔ ڈی آر کی شارٹ 36 اور ایرون فنچ 20 پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کرس جورڈن 2 اور ڈیوڈ ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کین رچرڈسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
سہ ملکی سیریز

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...