سرمائی اولمپکس کے دوران مسلمانوں کے لیے نماز کی جگہ ختم کردی گئی

11 فروری 2018


ملتان (سپورٹس ڈیسک)جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس 2018 کی انتظامیہ نے مسلم مخالف احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایونٹ میں شامل مسلمان ایتھلیٹس اور سیاحوں کے لیے نماز کے لیے مختص جگہ ختم کردی۔51 لاکھ آبادی والے ملک میں مسلمانوں کی تعداد صفر اعشاریہ دو فیصد ہے، مسلمانوں کی انتہائی کم تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے غرض سے ’مسلم دوست کوریا‘ قرار دے کر دیگر سہولیات کے ساتھ عبادت کے لیے خصوصی انتظامات کیے اور نماز کے لیے علیحدہ کمرے بنائے گئے تاہم چند مسلم مخالف افراد کی جانب سے احتجاج کے بعد نماز کی جگہ ختم کردی گئی ہے۔شہری سیاحتی شعبے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کوریائی سیاحتی آرگنائزیشن نے مسلمانوں کے خلاف احتجاج پر مسلمان کھلاڑیوں اور سیاحوں کی عبادت کے لیے بنائے گئے ’موبائل پریئرز روم‘ ختم کردیے ہیں۔