رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ میں وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
ڈھاکہ (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ میں وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انجام دیا۔ ہیراتھ نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں، اس طرح ان کی ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 414 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح رنگنا ہیراتھ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں باﺅلر بن گئے ہیں۔