سابق کیویز کپتان بیون کونگ ڈان چل بسے
ملتان( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بیون کونگ ڈان طویل علالت کے باعث 80ویں سالگرہ سے ایک دن قبل آک لینڈ میں چل بسے۔ بیون نے 1965میں کیویز کی طرف سے ڈیبیو کیا 13برس پر محیط کیریئر میں 61ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی انہوں نے زیادہ تر نمبر3پر بیٹنگ کی ۔ 7سنچریوں کی مدد سے 32.22کی اوسط سے 3448رنز بنائے۔ جس میں 1973میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف 2لگاتار سنچریاں شامل ہیں۔