گگلی ماسٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے بھی مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد آسٹریلوی شہریت کی درخواست دے دی

11 فروری 2018

ملتان(سپورٹس ڈیسک) گگلی ماسٹر عبدالقادر کا بیٹا ہونا جرم بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مسلسل نظر انداز کرنا کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں بے شمار کرکٹرز عالمی سطح پر صلاحیتوں کا اظہار کیے بغیر ہی گمنامی کی تاریک راہوں میں اتر چکے ہیں۔ گگلی ماسٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے بھی مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد آسٹریلوی شہریت کی درخواست دے دی ہے۔گزشتہ شام عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی شرٹ پہن کر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ یہ پیغام دیاکہ وہ 2020 میں آسٹریلیاکی نمائندگی کرنے کیلیے بے تاب ہیں اور اس کے لیے پوری جان لگا دیں گے۔

عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کیلیے بھرپور کوشش کی لیکن یہاں کا سسٹم ہی ایسا ہے کہ ٹیلنٹ کی قدر نہیں ہوتی، میں نے ہر سطح پر غیر معمولی کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار نظر انداز کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے بجائے بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہیں، پ±رامید ہوں کہ 2020 تک ا?سٹریلوی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جاﺅں گا۔