رحمت شاہ کے ون ڈے میں ہزار رنز مکمل
شارجہ (اے پی پی) افغانستان بلے باز رحمت شاہ نے زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، انہوں نے 34 ایک روزہ میچز میں تین سنچریوں کی مدد سے ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔، رحمت شاہ زمبابوے کے خلاف 114 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد جاروس کی گیند کا نشانہ بنے۔