ورلڈ کرکٹ لیگ ‘ آج تین میچ کھیلے جائیں گے
ونڈ ہوک (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو میں (آج) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ میں کینیڈا اور کینیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں میزبان نمیبیا اور اومان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔