آئی سی سی خواتین ون ڈے چیمپئن شپ: پروٹیز نے بھارت کو ہرا دیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی خواتین ون ڈے چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے قابو کر لیا۔ پوشفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 240 پر آ¶ٹ ہو گئی۔ دیپتی شرما 79 ویدا کرشنا مورتھی 56‘ شیکھا پانڈے 31 ہرمنپریت کور 25 اور سوشماورما نے 17 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل نے 4 وکٹ لئے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف 4 گیندیں قبل صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میگنن ڈوپریز 90 اور ڈین وان ینکرک 41 پر ناٹ آ¶ٹ رہیں لارا والوارٹ 59 اور ایندری سین نے 30 رنز بنائے۔