ہانگ کانگ ٹی 20 بلٹز: گلیکسی گلیڈی ایٹرز اور ہنگ ہوم جیگوارز فاتح

11 فروری 2018

ملتان (سپورٹس ڈیسک) ہانگ کانگ ٹی 20 بلٹز میں گلیکسی گلیڈی ایٹرز لینتاﺅ نے سٹی کاٹنگ کو 5 وکٹوں سے اور ہنگ ہوم جگیوارز نے ہانگ کانگ آئی لینڈز یونائیٹڈ کو 157 رنز سے شکست دے دی۔ ہانگ کانگ میں جاری ٹورنامنٹ کے 8 ویں میچ میں سٹی کائنگ نے 136 سکور کیا۔ روی بوپارہ نے 37 رنز بنائے۔ عمران عارف اور فرینکلن نے 3,3 وکٹ لئے۔ گلیکسی گلیڈی ایٹرز لینتاﺅ نے ہدف 18.2 اووروں میں حاصل کر لیا، کمارسنگاکارا 94 پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ سیموئیل بدری نے 3 وکٹ لئے۔ کمارسنگاکارا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں ہنگ ہوم جیگوارز نے مقررہ 20 اووروں میں 3 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ جوہان بوتھا 86 پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کنچٹ شاہ نے 65 کی اننگز کھیلی۔ ہانگ کانگ آئی لینڈز یونائیٹڈ 19.2 اووروں میں 130 پر آﺅٹ ہو گئی۔ احسن عباس 42 پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ذیشان علی 23 حسین طلعت 15 کامران اکمل 13 اور محمد عرفان نے 8 رنز بنائے۔ جیگوارز کے کائل کرسٹی 4 اور ندیم احمد نے 3 وکٹ لئے، کائل کرسٹی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...