ٹرائی اینگولر ٹورنامنٹ سے خواتین کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا: عائشہ اشعر
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی وومن ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وومن کرکٹ کے فروغ کے لئے پانچ سالہ پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے وومن ٹرائی اینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں وومن کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا اس ایونٹ کو شاندار بنانے کے لئے سکولز ‘ کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات کو مدعو کیا گیا ہے جس سے اس ایونٹ میں خاصی جان ڈالنا ہے اس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی آئی سی سی چیمپئن شپ را¶نڈ ٹو اور دورہ سری لنکاکے خلاف قومی وومن رکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گی وہ گزشتہ رو زملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بی سی بی ٹرائی اینگولر وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں قومی وومن ٹیم پاکستان کی کھلاڑی اورسال 2017 ءمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے تینوں ٹیمیں کارکردگی کے حوالے سے بھرپور ہیں جن کی کارکردگی کے لئے لاہور اور کراچی میں تربیتی کیمپ لگائے گئے جہاں پر ان کھلاڑیوں نے ٹینس سمیت بیٹنگ با¶لنگ اور فیلڈنگ سیشن میں تربیت حاصل کی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملتان میں گرلز کرکٹ کی بحالی اور اس کے فروغ کے لئے جلد بہتر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ والدین کا اعتماد بحال کیا جا سکے پانچ سالہ پروگرام کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کا امیج بہتر بنایا جائے گا جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں انٹر سکولز اور انٹرکالجز کی سطح پربھی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔
عائشہ اشعر