تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف سیل قائم کر دیا، شفقت محمود سربراہ مقرر

11 فروری 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف سیل قائم کردیا۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق شفقت محمود کو مرکزی اینٹی کرپشن اور احتساب سیل کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔یہ تقرری چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری اور دستخطوں سے ہوئی۔شفقت محمود مرکزی، صوبائی اور علاقائی سطح پر سیل قائم کرنے کے مجاز ہوں گے۔