عمران اشرف اور شکیل عباسی اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں کے لئے اپنے امیدوار نامزد کر دیئے۔ دونوں امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشن میں جمع کروائے۔ عمومی نشست پر راجہ عمران اشرف جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر شکیل عباسی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں امیدواروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ الیکشن کمشن جا کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ آصف زرداری نے اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں کے ساتھ مشاروت کے بعد اسلام آباد سے سینیٹ کے لئے پارٹی امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی پی پی پی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت حکمت عملی اختیار کرنے کی صورت میں پارٹی امیدوار اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ میں اضافہ ہو گا۔ مشاورت کے بعد دو امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا اور انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے گرین سگنل دیدیا گیا۔
عمران اشرف