ایف سی بلوچستان کا سرچ آپریشن اسلحہ و گولہ بارودبرآمد
راولپنڈی (آئی این پی)فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے شیرانی اور ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود،موبائل سمز اور مواصلاتی آلات برآمد کرلئے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی) بلوچستان نے شیرانی اور ڈیرہ مراد جمالی میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے نتیجہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ باروڈ، موبائل فون سمز اور مواصلات آلات برآمد کرلئے گئے۔
ایف سی آپریشن