رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی ایم کیو ایم پاکستان میں پھر شمولیت

11 فروری 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ایک بار پھر ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوگئے انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی مرکز پہنچ کر ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل سلمان مجاہد بلوچ پی ایس پی میں شامل ہوگئے تھے۔ جبکہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد اپنی اصل پارٹی میں واپس آجائیںگے۔

سلمان مجاہد بلوچ