سندھ حکو مت کا لیبر پالیسی کا اعلا ن قابل تحسین ہے ،بلا ول
کراچی (اسٹاف رپو رٹر )پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا لیبر پالیسی کا اعلان قابل تحسین اقدام ہے حکومت سندھ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنائی ہے 1972ع میں آج ہی کی تاریخ پر شہید بھٹو نے ملک کی پہلی لیبرپالیسی کا اعلان کیا تھا 46 سال بعد اسی تاریخ پر حکومت سندھ نے پیپلز لیبر پالیسی متعارف کرائی ہے پی پی پی نے ایک بار پھر ثابت کردیا، مزدوروں کو ہی نمائندہ جماعت ہے محنت کش عوام کا مفاد پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات مین شامل ہے سب سے پہلے مزدوروں، کسانوں اور طلبہ نے شہید بھٹو کے آواز سے آواز ملائی تھی انہی لوگوں نے بحالی جمہوریت و عوامی حقوق کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا نئی پالیسی محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی لیبر پالیسی سندھ میں خوشحالی اور ترقی کے عمل کو تیز بنائے گی۔
بلا ول