بلین ٹری سونامی منفرد منصوبہ بے ضابطگیوںکا پراپیگنڈا غلط ہے: عمران

11 فروری 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس کے تحت ایک ارب 16 کروڑ درخت لگائے گئے۔ خیبر پی کے میں 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ راجن پور‘ چیچہ وطنی اور چھانگا مانگا کے جنگلات ختم ہو چکے، پنجاب حکومت اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں بے ضابطگیاں پراپیگنڈا قرار دیتے کہا کہ تین سال میں ایک ارب 12 کروڑ درخت لگائے۔

عمران