ایل این جی کی درآمد سے گیس کا بحران حل نہیں ہو گا‘ اوگرا

11 فروری 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد سے ملک میں گیس کا بحران حل نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اسٹیٹ آف ریگولیٹڈ پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ 2016-17جاری کر دی ہے جس میں پورے ملک میں وافر مقدار میں گیس کی فراہمی کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے، اوگرا رپورٹ کے مطابق ایل این جی درآمد کرنے سے بھی گیس کا بحران حل نہیں ہو گا اور 3سال تک ملک میں گیس کی قلت 50فیصد تک رہے گی، جبکہ 2020تک گیس کا یومیہ شارٹ فال 3ارب 99کروڑ کیوبک فٹ اور 2030تک یہی شارٹ فال 6ارب 61کروڑ کیوبک فٹ تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی