اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان‘ افغانستان مذاکرات ختم
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان دو روزہ مذاکرات گزشتہ روز ختم ہو گئے۔ مذاکرات میں پاک افغان تعلقات دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت دوسرے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل نے افغان وفد کی قیادت کی جب کہ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وفد کی قیادت کی۔ دریں اثناء اسلام آباد میں افغان سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق دو روزہ مذاکرات میں بڑے مسائل پر اتفاق نہیں ہوا۔ تاہم بعض مسائل کے حل کے لئے جزوی کامیابی ملی ہے۔
اسلام آباد/ مذاکرات