عالمی مارکیٹ میں پاکستانی گندم کی مانگ ،2 لاکھ ٹن خرید لی گئی

11 فروری 2018

ہیمبرگ (آن لائن) ہمبرگ،جرمنی کی انٹرنیشنل ویٹ ایکسپورٹ مارکیٹ میں اس کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کی 2 لاکھ ٹن گندم غیر ملکی خریداروں نے خرید لی۔یورپین ٹریڈرز کے مطابق ملکی برآمدی رعایت کے پروگرام کے نفاذ کے بعد پاکستانی گندم کی برآمد بڑھ گئی ہے،ہمبرگ کی عالمی منڈی سے صوبہ سندھ سے 5 لاکھ ٹن اعلی کوالٹی کی گندم کو برآمدکے لئے کلیئر کیا گیا جس میں 11،12 اور ساڑھے 12 فیصد پروٹین کی حامل 2 لاکھ ٹن پاکستانی گندم کو ختم ہونے والے ہفتے میں خرید لیا گیا ہے اس طرح تقریباً تمام 5 لاکھ ٹن گندم بک چکی ہے۔رواں سال جنوری میں ایکسپورٹ سبسٹڈی سکیم کے شروع ہونے کے بعد یورپین ٹریڈرز کے مطابق پاکستان کئی برسوں بعد ملک میں گندم کی بمپر سیل اور ذخیرہ بڑھنے کے باعث ہمبرگ کی مارکیٹ میں نظر آیا ہے،ٹریڈرز کے مطابق صوبہ پنجاب سے مزید ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں ہمبرگ پہنچے گی جس کی پیشگی خریداری کے آرڈرز موصول ہو رہے ہیںاس بات کی توقع ہے کہ تین سے چار لاکھ ٹن گندم کے مزید برآمدی آرڈرز مل جائیں گے۔