سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا شیڈول
کراچی (کامرس رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے آئندہ ہفتے کے لئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی پیر 12فروری، بدھ 14فروری اور جمعہ 16فروری کو چوبیس گھنٹے کیلئے معطل رہے گی۔