کرنسی مارکیٹ‘روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری

11 فروری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری ہے ،جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مزید30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے اور قیمت فروخت110.65روپے پرمستحکم رہی۔