ٹورنٹو : پاکستانی قونصل جنرل کا صدر رائرسن یونیورسٹی کے اعزاز میں عشائیہ

11 فروری 2018

ٹورنٹو(پ ر) ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی نے پاکستانی یونیورسٹیوں اور کینیڈا کی رائرسن یونیورسٹی کے مابین تعاون کے ضمن میں رائرسن یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر محمد لاچیمی کے اعزاز میں پاکستان ہائوس ٹورنٹو میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ قونصل جنرل نے رائرسن یونیورسٹی کے صدر کو 2018ء میں پاکستان کے دورہ کی سرکاری طور پر دعوت دی اور انہیں ملک کی اقتصادی ترقی اور تعلیمی شعبہ میں ہونے والی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے باصلاحیت، اختراعی اور انتہائی باصلاحیت طلباء کے بڑھتے ہوئے پول پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر محمد لاچیمی نے دنیا کی مایہ ناز یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے مواقع کو فروغ دینے کیلئے کینیڈا میں پاکستانی مشن کی کاوشوں کو سراہا عشائیہ میں اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل انور سلوجی، ڈائریکٹر و انٹرنیشنل رابطہ کار آفیسر ٹوڈ کارمائیکل، ٹیڈ روجرز سکول آف مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر مرتضیٰ حیدر اور ڈویلپمنٹ و المنائی آفیسر، محترمہ رابیعہ شہاب شامل تھیں۔ اس موقع پر مخصوص وزیٹنگ پروفیسر ہارون صدیقی، پروفیسر آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر شمیم اے شیخ، یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ڈاکٹر شاہد حسین، ڈاکٹر حامد اختر، ڈین فیکلٹی آف سائنس، براک یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز حسین، مینجمنٹ کنسلٹنٹ مینن روڈریجیوس، ڈاکٹر ضرار رانا، عدنان بشیر، حسن نقوی، محترمہ خدیجہ حیات اور میزبان محترمہ عمران احمد صدیقی بھی موجود تھے۔