اسٹاک مارکیٹ میں مندی انڈیکس492پوائنٹس کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں یوم کشمیر کے باعث کاروباری ہفتہ منگلتاجمعہ کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس492.40پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43808.80پر بند ہوا، سرمایہ میں72ارب12کروڑ34 لاکھ24ہزار511 روپے کی کمی رونما ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ منگل تاجمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس339.91پوائنٹس کے اضافے اور832.31پوائنٹس کی مندی کے بعد492.40پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی اور انڈیکس 43808.80پر بندہوا۔ مارکیٹ میںمنگل تا جمعہ مجموعی طور پر1507کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 585 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،847کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔