عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میںاضافہ‘ مقامی مارکیٹوں میں استحکام

11 فروری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1312 ڈالر سے بڑھ کر 1316 ڈالر ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت55600روپے اور10گرام سونے کی قیمت47657روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت810روپے سے گھٹ کر800روپے ہوگئی۔