موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ

11 فروری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سال 2017 کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور مارکیٹ رپورٹس کے مطابق کاروں کے ساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ ہوا، جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران 3 لاکھ سے زائد کاریں (مقامی و استعمال شدہ امپورٹڈ) اور 27 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں، ہنڈاکمپنی اپنی مصنوعات کی فروخت میں سب سے آگے رہی جبکہ چین کے اشتراک سے بننے والی موٹرسائیکلیں 16 لاکھ کے قریب فروخت ہوئیں، ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کے مطابق گزشتہ 4سال سے ہنڈاکمپنی نے اپنی مشہور پراڈکٹ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 کے معیار کے مطابق تیار ہونے والی ایکسپریس 70 سی سی، یونیک 70 سی سی پلس 2018 ، کران فٹ 70 سی سی مع رجسٹریشن چا رجز تک پہنچ گئی ہے۔