گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ جاری

11 فروری 2018

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پوسٹ نے گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ 8روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی نے شائع کیا ہے۔ وزارت موسمی تغیر کے حکام کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کا مقصد ملک کے جنگلات کے شعبہ مین تیزی لانا اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کررہا ہے تاکہ جنگلی حیات کے ساتھ ساتھ ان کے مسکن اور ماحول میں بہتری لائی جا سکے جنہیں قدرتی وسائل کے بے دریغ استعمال سے شدید نقصان پہنچا ہے۔5سالہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت 10کروڑ درخت 2021ء تک لگائے جائیں گے جس کے لئے 10 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔