لائیو اسٹاک زرعی شعبے کے میلاپ اور ان کی ترقی و چیلنجز کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

11 فروری 2018

لاڑکانہ(نامہ نگار)کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ نے 7 ویں لائیو اسٹاک، ڈیری فشریز اور ایگریکلچر نمائش(LDFA 2018) کا لاڑکانہ میں آج افتتاح کیا۔ نمائش دو روز 10 اور 11 فروری تک ہوگی۔ اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ نے کہا کہ سندھ میں حالات سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہیں اور بڑے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اس سال صنعت، ٹیکنالوجی، جامعات اور زرعی شعبے کے میلاپ اور ان کی ترقی و چیلنجز کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جبکہ شعبے سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور ادارے نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ(SBI) اور سندھ انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ ناہید میمن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایس ای ڈیف ایف، محبوب الحق،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، کاشف علی ٹیپو، ڈائریکٹر ایڈمن، ابرار شیخ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ(SBI) اور سندھ انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ ناہید میمن نے کہا کہ گزشتہ چھ زرعی ایل ڈی ایف اے نمائشوں سے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری سندھ میں زرعی شعبے میں آئی ہے جس سے صنعتی اور زرعی شعبے کی ترقی میں اضافہ ہوا 

ہے۔سندھ میں لائیو اسٹاک، ڈیری، فشریز شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں، پاکستان کا شمار دنیا میں 5 واں سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے ملک کی حیثیت سے کیا جاتا ہے لیکن 40 ارب لیٹر میں سے انتہائی کم مقدار کو پراسس کیا جاتا ہے۔ صوبہ میں دودھ، حلال گوشت اور حلال گوشت کی برآمدات کی طلب پوری کرنے کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...