ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے،ریحان ہاشمی

11 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست منتخب قیادت ہمیشہ سے دہرے نظام تعلیم کی مخالفت کرتی رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب سرکاری اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں ،وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں بلدیہ وسطی کے ذیر انتظام چلنے والے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آ فاق سعید ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،تعلیم کمیٹی کے رکن مبینہ صاحبہ بھی موجود تھی۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔