نصرت فتح علی خان اور شفقت امانت علی آئیڈیل ہیں‘ عمران امین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عمران امین پاکستا ن کے نئے اُبھرتے ہوئے گلوکار، کمپوزر اور سانگ رائٹر ہیں ۔ اُن کے آئیڈیل سنگرز میں نصرت فتح علی خان،شفقت امانت علی، اریجت سنگھ، ارمان ملک جبکہ کمپوزرز میںشانی ارشد، سلیم و سلیمان مرچنٹ ، وشال شیکھرودیگر شامل ہیں۔ انھوں نے پروفیشنل گلوکاری کا آغا ز 2012-13میںخو د کے کمپوز اور لکھے ہوئے گانے ’’تیرے بنائ‘‘ سے کیا جو کہ نہ صرف پاکستان کے تمام میوزک چینلز اور ریڈیواسٹیشنز پر آن ایئر ہوابلکہ بی بی سی ریڈیو پر بھی اُنکے انٹرویوکے ساتھ لائیو آن ائیر ہوا ۔انھوںنے نصرت فتح علی خان کے مشہور زمانہ گانے کسے دا یار نہ وچھڑے کا ری میک بھی کیا جو 2013میں خان صاحب کی سالگرہ کے موقع پر میوز ک چینلز پر ریلیز کیا گیا۔ ایک طویل عرصے کے بعد دوبارہ 2017میں اپنا نیا گاناما ہی ماہی ریلیز کیا جس کا میوز ک پاکستان کے مشہور میوز ک کمپوزر شانی ارشد نے دیا ۔عکس بندی تصویر کش پروڈکشنز اور ایڈٹنگ یلو بین پوسٹ نے کی۔ ماہی ماہی پاکستان کے علاوہ کینیڈین میوزک چینل NEXT TVپر بھی آن ائیر ہوا۔یہ گانامیوز ک ویب سائٹس پٹاری ، تازی ، ساون ، ڈیز ر، آئیٹونز ، بیسٹ سانگز ، بہترین ڈاٹ پی کے، کے علاوہ دیگر 28میوز یکل ایپس پربھی موجود ہے۔