ملک میں انتخابات کو پیسوں کا کھیل بنادیا گیا ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

11 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹ سمیت پارلینٹ میں دولت وطاقت کی بنیاد پر منتخب ہونے والے نمائندے ملک وقوم کی خدمت نہیں بلکہ اپنے مفادات اور تجوریاں بھریں گے، بدقسمتی سے ملک میں انتخابات کو قابلیت وخدمت کی بجائے پیسے کا کھیل بنادیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن سنیٹ انتخابات میں خرید وفروخت کو روکے اور انتخابی اصلاحات کی جائے تاکہ قابل ودیانتدار اور خدمت کے جذبہ سے سرشار عام غریب آدمی بھی پارلیمنٹ میں آسانی کے ساتھ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ ضمیر فروش اور ضمیر خرید کر پارلیمنٹ میں پہنچنے والے قوم کے حقیقی نمائندے نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ان سے کسی خیر کی امید کی جاسکتی ہے۔