محکمہ صفائی ستھرائی کے لئے نئی مشینری کی ضرورت ہے ، سلما ن عبداللہ مراد

11 فروری 2018

کراچی(اسٹاف رپو رٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ صفائی کے امور میں بہتری لانے کے لئے محکمے میں جدید اصلاحات لارہے ہیں نئی مشینری کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے حکومت سندھ سے رابطہ ہے علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھ کر اسٹاف کی تعیناتی کی گئی ہے جس سے صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن اندرونی علاقوں میں مزید کام کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

سلسلے میں ضلع کونسل کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل کے ہمراہ دورہ کیا۔ کرتے ہوئے کیا جہاں صفائی کی صورتحال خراب تھی وہاں کہ انچارج سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو کلئیر کرنے کے احکامات دیئے چئیر مین نے مزید کہا کہ ہماری حدود میں دیہی علاقوں کی اکثریت ہے یہاں کام کی ترتیب شہری علاقوں کی نسبت مختلف ہے علاقے دور ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث اکثر دشواری پیش آتی ہے لیکن اچھی ٹیم سے اس کو کنٹرول کیا جارہا ہے انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت جس طرح عوام کو ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے سہولیات دی جارہی ہے اس طرح صفائی کے امور میں جدت لائی جارہی ہیں ہمیں اپنے ارادوں پر یقین ہے کامیابی دینا اللہ پاک کا کام ہے ۔