جشن ولادت بابا تاج الدین اولیاء ناگپوریؒ منایا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گدی نشین نگران اعلیٰ پاکستان سید وجاہت علی شاہ تاجی کے زیراہتمام 27 جنوری ہفتہ 2018ء کو بابا تاج الدین اولیاء ناگپوری رحمتہ اللہ علیہ کا جشن ولادت خانقانہ تاجیہ امجدیہ لیاقت آباد میں منایا گیا۔ صدارت حضرت بابا تاج الدین اولیاء ناگپوریؒ کے خلیفہ مجاز حضرت قاضی سید میر محمد علی تاجی اور چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ الحاج سید نذیر حسن حیدری تاجی نے کی۔ اس محفل میں قیصر اے شیخ نے اپنے برادر شاہد شیخ اور کراچی بار کے نفیس احمد کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب سے علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور نے خطاب کیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کے پرسنل سیکریٹری چودھری وقاص نے بھی خصوصی شرکت کی قوال سہیل خسرو نے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم اور سید شجاعت علی شاہ تاجی، سکندر بکک، واحد چھٹو، حمید چھٹو، سید محسن علی تاجی، طالب نظامی، سید سرفراز علی تاجی، امان نظامی، قاری شبیر، نفیس نظامی، ابراہیم مہر، وسیم تاجی، طاہر نواب، ذیشان یاسین و دیگر نے شرکت کی۔