ضلع کورنگی میں کھیل کے میدانوں کوآبادکیاجائیگا،نیئررضا

11 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے ضلع کورنگی کو صحت مند سرگرمیوں اور روشنی اور امن کا گہوارا بنا یا جائیگا ،علاقائی ترقی اور بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ کے حوالے سے اپنی ترجیحات پر عملدرآمد کے ساتھ ہم اپنے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے یوتھ کمیٹی بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے ملیر میں منعقدہ کرکٹ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوںنے کھلاڑیوں اور منتظمین میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی اولین ترجیح تھی کہ ہم کھیلوں کی سرپرستی اور کھیل کے میدانوں کو ا?باد کرکے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے حصول کو یقینی بنا ئیں۔